مفتی منیب ودیگر علماء کاٹرسٹ ایکٹ پرتحفظات کااظہار
وزیراعلیٰ سندھ سے علماء کی اہم ملاقات

مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں علمائے کرام نے ٹرسٹ ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں علمائے کرام نے ٹرسٹ ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹرسٹ ایکٹ بنیادی طور پر وفاقی قانون ہے صوبے صرف عملدرآمد کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے علماء کو یقین دلایا کہ وفاقی قانون ہونے باوجود ہم ایکٹ کا جائزہ لیں گے اور علمائے کرام کے تحفظات کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزير اطلاعات سندھ ناصر حسين شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کو بھی شریک کیاگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علماء سے غور و خوض کے بعد وفاقی حکومت سے معاملےپر بات کریں گے۔