اسلام آباد:واٹرپارکس،سوئمنگ پولز،تفریحی مقامات کھولنےکی اجازت

ایس او پیز پر بھی عمل کی سخت ہدایت
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد پابندیوں میں بھی نرمی کرتے ہوئے واٹر پارکس اور تفریحی مقامات کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد انتظامیہ نے ایس او پیز سے متعلق نرمی کرتے ہوئے اجازت نامہ جاری کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 4.05 ريکارڈ کی گئی ہے۔ کرونا اموات اور مثبت کیسز میں کمی کا رجحان بھی برقرار ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صورت حال میں بہتری پر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھول دیئے جائیں گے، تاہم تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی۔ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہفتہ اور اتوار کے روز سوئمنگ پولز اور پارکس بند رہیں گے۔

پابندی میں نرمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تفریحی مقامات پر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سربراہ اين سی او سی اسد عمر نے بھارت اور پاکستان کی آبادی کے تناسب سے کرونا اموات کا موزانہ پيش کيا ہے۔ اسد عمر نے لکھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے پاکستان ميں اموات کم ہيں۔ عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کريں اور ویکسین لگوائیں۔

ASAD UMAR

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div