بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،شوکت ترین

کسانوں کیلئے بھی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید بحران کا سامنا تھا۔ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کیلئے بڑے فیصلے کیے۔ روپے کی قدر میں اضافے کیلئے ترجیحی اقدامات کیے گئے۔ کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی بحالی کے سفرمیں کرونا کے باعث مشکلات آئیں۔ کرونا کے باوجود تعمیراتی شعبے کی بحالی کو ممکن بنایا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیا گیا۔ اقتصادی بہتری کیلئے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔ معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں مثبت اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔ حکومت نے ریونیو میں اضافہ کیا۔ اس سال ریکارڈ 4 ہزار ارب سے زائد ریونیو جمع کیا گیا۔ معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے۔

Electricity Bills

Shaukat Tareen

BUDGET2021

Tabool ads will show in this div