کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا

کےالیکٹرک نے تکنیکی خرابی قرار دیدیا
May 29, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کےمختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر لوگوں نے کےالیکٹرک کو ذمہ دار قرار دیدیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، ڈیفنس، لیاری، بلدیہ، کیماڑی، اورنگی،گلشن اقبال اورگلستان جوہر لیاقت آباد ہو یا گارڈن،ملیر، صفورا سمیت کئی علاقے لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔

گلشن اقبال کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے علاقے میں بجلی کی فراہمی آدھی رات کے وقت معطل کردی جاتی ہے جو صبح معطل رہتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑھتی گرمی کے دوران کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دوگنا کردیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ’فری کراچی فرام کے الیکٹرک‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں رات گئے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم تکنیکی خرابی کی اطلاعات ملی ہیں۔

load shedding

Karachiites

Tabool ads will show in this div