عمران عباس چندماہ میں چوتھی شادی کروانے پربرہم

عشناشاہ اورعمران کی طلاق حال ہی میںکروائی گئی
تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکار عمران عباس حال ہی میں عشنا سے شادی اور پھر طلاق کے بعد اب عروہ حسین کےساتھ چوتھی شادی کروادینے پر شدید برہم ہیں۔

کمائی کے چکرمیں سچ اور جھوٹ کی تفریق میں نہ پڑنے والے یوٹیوبرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والے عمران عباس نے بتایا کہ صرف چند ماہ کے دوران میری چوتھی شادی کروادی گئی ہے۔

فیس بک پرسوشل میڈیا پوسٹس اوریوٹیوب چینلزسے لیے گئے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ''علیزے شاہ، صبور علی، عشاشاہ اور اب عروہ حسین۔ جنوری 2021 سےلیکر اب تک میری چوتھی شادی۔ یار ان بلاگرزکو کوئی اور کام نہیں ہے؟ ''۔

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین سے ایسے تمام یوٹیوب چینلز،بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان فالو کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ '' کیا ہم ان بلاگرزاور کلک بیٹرزکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں ؟ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ کسی بھی خاتون کا نام اس کے ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑ دیا جائے''۔

اداکارکی فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوریز شیئرکرتے ہوئے عشنا شاہ نے لکھا '' بعض اوقات ہم ایسی خبروں پرہنستے ہیں لیکن بہت سی بار یہ اتنی مزاحیہ نہیں ہوتیں، یہ کلک بیٹ ہیڈ لائنز واٹس ایپ گروپس سے ہوتے ہوئے ہماری فیملیز تک پہنچتی ہیں اور یہ کسی حد تک باعث شرمندگی ہے، کیا آپ لوگ یہ سب ختم کرسکتے ہیں ''۔

اس سے قبل 18 مئی کو ٹیلی ایکسپریس نامی یو ٹیوب چینل نے عمران عباس اور عشنا شاہ کی شادی کی خبر  چلائی تھی جس پر دونوں نے پُرمزاح انداز میں ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی تھی۔

شادی کے صرف ایک ہفتہ بعد عشنا شاہ اور عمران عباس کی طلاق

عشنا نے شادی کی خبر کااسکرین شاٹ عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں عمران عباس نے لکھا '' جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے''۔

اداکار نے شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والوں کو فوٹوشاپ ٹھیک سے کرنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ عمران اور عشنا کی جعلی شادی کیلئے اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کے موقع کی تصویر کاانتخاب کیا گیا تھا۔

عروہ اورعشنا سے قبل عمران کی دوسری شادی صبور علی سے کیے جانے کی خبریں وائرل تھیں۔ صبورسے قبل عمران عباس اورعلیزے شاہ کے اسکینڈل اور پھرشادی سے متعلق خوب افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

Urwa Hocane

Ushna Shah

Saboor Ali

ALIZEH SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div