شہباز شریف کا ڈینگی لاروا والی تمام جگہوں کو تاحکم ثانی سیل کرنے کا حکم

اسٹاف رپورٹ


لاہور: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تمام جگہوں کو تاحکم ثانی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں وضع کردہ نظام پر عمل کیا جاتا تو ڈینگی کبھی دوبارہ سر نہ اٹھاتا۔


لاہور میں انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ ڈینگی ریگولیشن کی پاسداری نہ کرنے والے ہوٹلوں اور شادی ہالوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔۔ جبکہ بس اڈوں، قبرستانوں اور دیگر پبلک مقامات پرصفائی کو یقینی بنایا جائے۔


 وزیراعلٰی نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں میں ڈینگی اسپرے کی ہدایت بھی کی۔ سماء

کرنے

کا

کو

Charlie Hebdo

سیل

vaccines

manchester

Tabool ads will show in this div