بھائی ویکسین غلط لگادی:مقناطیس چپکانہ بلب جلا

پولیو ویکسین کی طرح کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سے متعلق طرح طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔اس ویکسین کے باعث 2 سال میں دنیا سے رخصت ہوجانے کی افواہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑکا دی۔
دنیا بھرمیں نوبل انعام یافتہ فرانسیسی نیورولوجسٹ لوک مونٹگینیئر سے کے بیان سے منسوب افواہیں زیرگردش ہیں کہ ویکسین لگوانے والے تمام افراد صرف 2سال میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ واٹس ایپ سےشروع ہونے والی اس بحث میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جن افراد نے ویکسین لگوالی ہےاب ان کے پاس زندہ رہنے کیلئے صرف 2 سال بچے ہیں۔
جعلی خبروں کی جانچ کرنے والی ویب سائٹس نے گو اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سائنسدان کے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کربتایا گیا،لیکن سوشل میڈیا صارفین کو اس حوالے سے ایک نیا موضوع ہاتھ آگیا۔ پاکستان میں اس افواہ کو تقویت مقامی اخبار کے اردوترجمے نے پہنچائی ۔
The news like this make a man in confusion, that what could a person do, have vaccinated or not, kindly someone experienced clear it to me..#VaccineRegistration pic.twitter.com/OV8rhgnz0R
— Hamza Jani (@Hamza_jani0) May 26, 2021
ٹوئٹرپردلچسپ میمزو ٹویٹس سے کسی نے انسانی جسم میں چپ داخل کرنے تو کسی نے برقی قوت پیدا ہوجانے جیسی افواہوں کو خوب بیان کیا۔ کئی سنجیدہ صارفین نے علم نہ رکھنے والوں کو حقائق روشناس کرانے کی بھرپور کوشش کی۔
عدنان خان یوسفزئی نامی ٹوئٹرصارف نے غلط ویکیسن لگائے جانے کا دلچسپ شکوہ ان الفاظ میں کیا '' نہ کوئی بلب جل رہا ہے نہ کوئی مقناطیس چپک رہی ہے، بھائی مجھے غلط ویکسین لگائی گئی ہے''۔
بھائی ! مجھے غلط ویکسین لگائی گئی ہے نہ ہی کوئی بلب جل رہا ہے نہ ہی کوئی مقناطیس چپک رہا ہے ??#COVIDVaccination #COVID19 #COVID19Vic #COVIDUpdates #Coronaviruspakistan #CoronaVirusUpdates #coronavirus #CoronaPandemic
— Adnan Khan Yousafzai (@AdiWithKhan) May 26, 2021
What he means pic.twitter.com/hfGHeyIfWv
— Umair Ali (@umairali6262) May 27, 2021
The news is fake . Whoever is scaring people should be punished .. Get you vaccine people it's important .#Coronaviruspakistan #VaccineRegistration pic.twitter.com/Mr6flRT6rP
— Batool Fatima ???? (@batool_Fatima98) May 27, 2021
جعلی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق لوک مونٹگینیئر کے ویڈیو انٹرویو کوسیاق وسباق سے ہٹ کر پھیلایا گیا، سوشل میڈیا پرزیرگردش یہ بیان حقیقت پرمبنی نہیں، سال 2008 میں نوبل انعام سے نوازے گئے سائنسدان نے یہ ضرور کہا کہ وبا کے دوران ویکسین لگانا ناقابل قبول غلطی ہے تاہم انہوں نے ایسا ہرگزنہیں کہا کہ ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائیں گے۔
عالمی ادارہ صحت ویکسینیشن سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہ چکا ہے کہ یہ بیماری کو روکنے کے لیے اینٹی باڈیز تشکیل دیتی ہے اورجسم وائرس سے لڑنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔