بات پکی کی نئی تصاویرکےساتھ والدکیلئے منال خان کی جذباتی پوسٹ

اداکارہ کےوالدکاانتقال 31دسمبر2020کوہوا
تصویر: انسٹاگرام/منال خان

اداکارہ منال خان نے اپنی بات پکی کی مزید تصاویرشیئرکرتے ہوئے والد مرحوم کیلئے جذباتی پیغام لکھا ہے۔

احسن محسن اکرام اورمنال کی فیملی کے ساتھ یہ تصاویر 18 مئِی کو دونوں کی بات پکی کے موقع پرلی گئی تھیں جس میں ایمن اور منیب سمیت دونوں کے اہل خانہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

منال نے والد کی کمی محسوس کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا '' بابا ان تصاویرمیں نہیں ہیں لیکن میں جانتی ہوں وہ آس پاس موجود ہیں۔ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہے ہیں، حفاظت کررہے ہیں اورہمارے ساتھ سیلیبریٹ کررہے ہیں ''۔

اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بابا آج ہوتے تو احسن سے ملتے۔

پوسٹ پرسجل علی، صبورعلی، ثناء جاوید ، اریبہ حبیب، آئمہ بیگ سمیت دیگر شوبزساتھیوں نے اپنے تبصروں میں منال کے والد کیلئے مغفرت کی دُعا کرتے ہوئے اداکارہ کیلئے تسلی آمیز کلمات لکھے۔

سال 2020 جاتے جاتے اداکارہ ایمن خان اور منال خان کو والد سے جدائی کا صدمہ دے گیاتھا۔

مبین خان کی علالت کے باعث منال نے 19 دسمبر کو مداحوں سے ان کی صحتیابی کیلئے دعاکی درخواست کرتے ہوئے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا'' میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں '' ، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں کہ ان کے والد کو کیا بیماری ہے۔

منال کی منگنی: ایمن خان تنقید کرنے والوں پربرس پڑیں

منال اور احسن کی جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔ دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

منال کو آخری بار ڈرامہ سیریل جلن میں دیکھا گیا۔

aiman khan

Minal Khan

BAT PAKKI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div