پنجاب میں عوامی مقامات پر کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ٹیموں کو 10 ہزار سمپل لینے کی ہدایت

پنجاب میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے رینڈم سمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکےمطابق صوبے میں کرونا ٹیسٹس کے رینڈم سیمپلز بازاروں، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات سے لیے جائیں گے۔ رینڈم سپلمنگ سے کرونا کی تیسری لہر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو 10 ہزار سمپل لینے کی ہدایت  کردی گئی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بتایا ہے کہ لاہور شہر میں 5 ہزار افراد کے کرونا ٹیسٹ کے لیے سمپلز لیے جائیں گے جبکہ دیگر اضلاع کے لیے  200 سے 2000 تک سمپلز لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جمعرات کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 726 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 4.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ میں 24، 24 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

corona virus

GET TESTED

Tabool ads will show in this div