احساس تب ہی ہوتا ہے: بشریٰ انصاری کا ویڈیو پیغام

دعائیں کرنےوالےتمام افرادکیلئےاظہارتشکر
فائل فوٹو

سینیئرآرٹسٹ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کیلئے دُعا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سنبل شاہد کرونا کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

جذباتی صدمے سے دوچار بشریٰ انصاری نے فالوورز کیلئے انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکی۔

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ "ہمیں کورونا وائرس کے بارے میں بہت کچھ بتایا جاتا ہے لیکن ہمیں احساس تب ہی ہوتا ہے جب ہمارا پیارا کوئی اس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوتا ہے۔"

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ہم بہنوں میں بہت زیادہ پیار تھا۔

اس سے قبل اداکارہ نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے ساتھ ان کی گزشتہ سالگرہ پر کھینچی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ” ہم نہیں جانتے تھے کہ جنوری 2021 میں آپ کی آخری سالگرہ منائیں گے''۔

سنبل شاہد کاانتقال جمعرات 6 مئی کو ہوا۔بشریٰ اوراسماء عباس نے گذشتہ ماہ اپنے فالوورزکو بتایا تھا کہ ان کی بہن سنبل شاہد کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پرہیں، دونوں نے سنبل کی صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل کی تھی جو 22 اپریل سے وینٹی لیٹرپرتھیں۔

متعدد ڈراموں میں اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سنبل شاہد نےحال ہی میں اے آروائی کے ڈرامہ سیریل نند میں نظرآئی تھیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے اے پلس سے نشرکیے جانے والے ڈرامے 'جی ٹی روڈ ' میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔

اس سے قبل 30 اپریل کو بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ بھی کرونا کا شکار ہوئی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں اور شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں۔

CORONA

SUMBUL SHAHID

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div