بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
Earthquake فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات 27 مئی کو دوپہر دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پاکستان کے زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 1 بج کر 54 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7، جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 62 کلو میٹر دور مغربی پہاڑی سلسلے میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، نوشکی ، چمن ، پشین ، مستونگ ، مچھ میں محسوس کئے گئے۔

اسی دوران افغانستان کے علاقوں اسپن بولدک ، قندھار، لشکر گاہ ، گریشک میں بھی ہلکے نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے دوران لوگ خوف و ہراس میں کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کی صبح بھی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 4.6 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے،جس کی زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔ جس کا مرکز مستونگ سے 20 کلو میٹر مغرب کی جانب تھا۔

سال 2020 میں بلوچستان کے مختلف علاقوں مکران، پسنی اور گوادر میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تاہم زلزلے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

MASTUNG

Tabool ads will show in this div