اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان پہنچ گئے

وولکان بوزکر 3 روز دورے پر پاکستان آئے ہیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وولکان بوزکر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

بوزکر سابق ترکش ڈپلومیٹ اور سیاستدان ہیں، انہوں نے یو این جی اے کا صدر منتخب ہونے سے قبل اگست 2020ء میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر یو این جی اے وزیر خارجہ اور دیگر قیادت سے تفصیلی بات چیت کریں گے، بات چیت میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر انتہائی وسعت کے حامل سیاسی اور اقتصادی مسائل پر گفتگو ہوگی۔

UNGA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div