لاہور:مالک مکان نے کرایہ دار جوڑے پر تیزاب پھینک دیا

ملزم نےشادی سے انکار کرنے پر ہمیں جھلسادیا،متاثرہ خاتون
May 26, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/05/Tezab-Fardi-Lhr-Pkg-26-05.mp4"][/video]

لاہور میں تیزاب پھینکنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں مالک مکان نے مبینہ طور پر کرائے دار خاتون اور ان کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطانق لیاقت آباد کی رہائشی خاتون اور اان کے خاوند موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ان کے مالک مکان آصف نے خاتون پر تیزاب سے حملہ کردیا جس کی زد میں ان کے شوہر بھی آگئے۔

دونوں زخمی میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے دیا گیا دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پوليس نےملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے ان سے شادی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ان کے انکار پر اس نے انہیں اور شوہر کو تیزاب پھینک کر جھلسا دیا۔ انہوں نے ملزم پر مزید الزام لگایا کہ وہ انہیں بلیک میل کر کے پیسے بھی پیسے بھی وصول کیا کرتا تھا۔

ملزم نے چند روز پہلے بھی خاتون پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی تھی جس کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div