جنت مرزا ٹی وی ڈراموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟

ٹک ٹاکرکی آج تک شیئرنہ کی جانے والی تصویردیکھیں

پاکستان کی مقبول ترین ٹِک ٹاکر جنت مرزا نے اتنی شہرت کے باوجود ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

جنت مرزا نے گزشتہ روزانسٹاگرام پرلائیوسیشن میں فالوورز کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ منگنی کی افواہوں کی ایک بار پھر تردید کے علاوہ جنت نےمداح کی فرمائش پراپنے فون کی فوٹو گیلری سے وہ تصویر بھی شیئرکی جو ابھی تک سوشل میڈیا پرشیئر نہیں کی تھی۔

اداکاری میں دلچسپی رکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنت کا کہنا تھا کہ ہاں لیکن میں اپنے گھر اورشہرسے مہینوں تک دور نہیں رہ سکتی کیونکہ کراچی میں ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں بہت وقت لگتا ہے۔

ساتھی ٹک ٹاکرعُمربٹ کے ساتھ منگنی کی خبروں کے حوالے سے جنت کا کہنا تھا کہ میری منگنی ہوگئی اور مجھے علم تک نہیں تھا۔

جنت کی ایک مداح نے انہیں آپی کہتے ہوئےشکوہ کیا کہ آپ گھرپرہوتی ہیں اس کے باوجود گارڈ ہمیں آپ سے ملنے کیوں نہیں دیتا ؟ جواب میں جنت کا کہنا تھا کہ "مجھے افسوس ہے ، لیکن اسے اس بات کی کی اجازت نہیں اور میرے لیے انفرادی طور پرسب سے ملنا ممکن نہیں ''۔

ٹک ٹاکر نے واضح کیا کہ یہ بات انہیں افسردہ کرتی ہیں کہ لوگ ان کے گھرپرآکر اسطرح واپس جاتے ہیں۔

پاکستان کے صنعتی شہرفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اس ایپ پر 15 ملین افراد فالو کرتے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن چکی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے 21 لاکھ فالوورز ہیں۔

جنت مرزا جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاٰعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااور کمپوز کیا۔

اس کے علاوہ وہ فلمساز سید نور کی فلم ” تیرے باجرے دی راکھی” سے لالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیاجاچکا ہے۔

جنت مرزا گزشتہ سال جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم کچھ عرصے بعد واپس آگئیں، اب وہ اپنے شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں

JANNAT MIRZA

TikToker

Tabool ads will show in this div