مری: جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں
مری سے ملحقہ نواحی علاقے پھپڑیل لوئر ٹوپہ کے جنگلات میں گزشتہ رات لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نے جنگل کے بالائی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جہاں سڑک نہ ہونے کے باعث فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ پائے تھے اور اس وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو اہلکار اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کئی کلو میٹر پیدل پہنچ کر کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔