شکرگڑھ کےجنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
دو سو ایکڑ پر پھیلا جنگل خاکستر
پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ ميں کنگرہ روڈ پر جنگل ميں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کنگرہ روڈ پر جنگل ميں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 200ایکٹر پر پھیلا ہوا جنگل خاکستر ہوگیا۔
فائر فائٹرز گزشتہ 4 گھنٹوں سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا ہے۔
علاقے کے رہائشیوں نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ 3روز قبل بھی آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی۔
دوسری جانب رہائشیون نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ لگائیں۔