فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلئے بلال مقصودکا گانا وائرل

گانا سوشل میڈیا پروائرل
فائل فوٹو

گلوکار بلال مقصود نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گانا جاری کیا ہے۔

فلسطین پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی۔ مختلف شہروں میں احتحجاجی ریلیوں کے علاوہ سیلبرٹیز نے سوشل میڈیا پربھی اسرائیلی جارحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگرکیا۔

سابق میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے مرکزی گلوکار بلال مقصود نے اس حوالے سے گانا تیارکیا ہے۔

بلال نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکی جس میں وہ پیانو بجاتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے گانا رہے ہیں۔ گانے کا عنوان '' یہ آخری الوداع نہ ہو'' ہے۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ یہ گانا خوف کے سائے تلے زندگی بسرکرنے والے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ ہردن کو آخری سمجھ کرزندگی گزارتے ہیں۔

بلال مقصود کے فالوورز نے اپنے تبصروں میں گانے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے اس جذبے کو سراہا۔

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div