رات 8 بجےکےبعد بلاضرورت باہرگھومنے کی پابندی پرعملدرآمد شروع

ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص ایمرجنسی میں سفر کرسکتا ہے
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

کراچی سميت سندھ بھر ميں لاک ڈاؤن ميں سختی کے پہلے دن پوليس 6 بجے مارکيٹيں بند کروانے مارکيٹ پہنچ گئی۔

پوليس نے موبائل سےاعلانات کرتے ہوئے حيدری مارکيٹ، جامع کلاتھ، طارق روڈ، لياقت آباد سميت ديگر بازاروں ميں بھی پوليس ايکشن ميں دکھائی دی۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے صوبے میں عائد پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن صبح ہی جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رات 8 بجے کے بعد ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص ایمرجنسی میں سفرکرسکتا ہے۔

سندھ حکومت کاغیر ضروری گھرسےنکلنےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم

نوٹیفیکیشن کے تحت ہوٹلز، ریسٹورینٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار ہیں جبکہ 10سے زائد افراد کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھر، شادی ہال یا کسی بھی مقام پر 10 سے زائد افراد کی تقریب یا اجتماع نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ہوم ڈیلیوری اورٹیک آوے کی رات 12بجے تک اجازت ہوگی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام نےاگرتعاون کیا تو2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے جس کے بعد ہم بحالی کی طرف جاسکتے ہیں۔

کرونا سے مزید92 اموات،سب سےزیادہ پنجاب میں رپورٹ

انھوں نے بتایا کہ پابندی کے دوران کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے۔ بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلی جاسکتی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل اور سپراسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ اوراتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سختی سے کہا تھا کہ اگر ان اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی اور عوام نے 2 ہفتے کے لئے لگائی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی۔

LOCK DOWN

COVID NEWS

Government Updates

LOCKDOWNS

Sindh Provincial Task Force

Tabool ads will show in this div