نوازشریف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کی ساکھ کمزورکررہےہیں،عمران

imrankhan اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل میں اسٹیبلشمنٹ کا خوف ہے،نواز شریف کے کاروباری اور قومی مفادات میں زمین آسمان کا فرق ہے، اپنی نا اہلی سے وزیراعظم نواز شریف دہشت گردی کیخلاف برسریپکار پاک فوج کی ساکھ کمزور کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مودی نواز ملاقات پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کھٹمنڈو میں نواز شریف کی مودی سے ملاقات کا سن کر دھچکا لگا، دونوں رہنما قائدانہ صلاحیتوں سے عاری ہیں۔ مودی دائیں بازو کے حامیوں کے غلام اور نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ کا خوف سوار رہتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا معرف بھارتی اسٹیل تاجر جندال کی جانب سے کرائی جانے والی یہ ملاقات بظاہر شریف برادران کے اسٹیل کاروبار کے مفادات کا حصہ ہے، نواز شریف کے کاروباری اور قومی مفادات میں زمین آسمان کا فرق ہے، نواز شریف کی انڈیا پالیسی کیا ہے کوئی نہیں جانتا، وزیراعظم دہشت گردی کے خلاف لڑنے والہ جنگ میں پاک افواج کی ساکھ کمزور کر رہے ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

MODI NAWAZ MEETING

Tabool ads will show in this div