وزیراعظم نے جس مقصد کیلئے بھیجا تھاوہ کامیاب رہا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس مقصد کے لیے بھیجا تھا وہ کامیاب رہا اور اللہ کے فضل سے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں۔
نیو یارک سے اسلام آباد آمد پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے لیے بھیجا تھا اور پہلا مقصد یہی تھا کہ اسرائیلی حملے رک جائیں۔ اب فلسطین میں خون ریزی بند ہوچکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوشش سے جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا اور دنیا کی بڑی پارلیمنٹ میں فلسطین کامقدمہ رکھا۔ اسرائیل کی جانب سے 27رمضان کو فلسطین پر حملے شروع ہوئے تھے۔
اسرائیل، حماس میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 21 مئی کو جنگ بندی کا غیر مشروط معاہدہ طے پا گیا تھا جس پر مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ جشن منایا گیا۔ معاہدے میں مصر نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
تاہم، اگلے ہی روز اسرائیلی فورسز نے جشن منانے والے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں شیلنگ کرنے کے علاوہ ربڑ کی گولیاں بھی فائر کیں جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔