بنوں میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی
اسٹاف رپورٹ
بنوں : بنوں میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
کراچی سے پشاور جانے والی بس بنوں میں انڈس ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی وک بچاتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
حادثے کے تین شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، سماء