چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے

وہ 2018 کے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے
May 23, 2021
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
Chaudhry-Nisar فوٹو: اے ایف پی

ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان تقريبا تين سال بعد کل 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

اپنے بيان ميں چوہدری نثار نے واضح کيا کہ حلف اٹھانے سے قطعاً اُن کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی اور اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات، تنخواہ یا ٹی اے ڈی اے نہیں ليں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور سیاسی میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

چوہدری نثار نے 2018 کے عام انتخابات ميں آزاد حیثیت سے کامياب ہوئے تھے مگر حلف نہيں اُٹھايا تھا۔

oath ceremony

CHAUHDRY NISAR

Tabool ads will show in this div