کالمز / بلاگ
غریبوں کی محرومیوں کا حل
سو لفظوں کا کالم

شہر اقتدار میں سب سے بڑے گھر کے سب سے بڑے کمرے میں، بہت بڑا اجلاس جاری تھا
ملک کے غریب طبقے کی محرومیوں اور مسائل کے خاتمے کیلئے سب سر ایک ہو کر حل سوچ رہے تھے
واہ سر واہ،،، کمال کا آئیڈیا ہے، سر
اس سے غریب کی زندگی بھر کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی، سر
صاحب سر کے ایک خیال نے سب افسروں کو "سر، سر" کی جگالی کا موقع دے دیا
پھر سر کے اس آئیڈیا نما حکم کو ملک بھر میں اہم مقامات پر غریبوں کیلئے آویزاں کرنے کا حکم صادر ہوا۔ ’’خواب دیکھنا چھوڑ دو‘‘۔