معاشی ترقی کی رفتار 3.94 فیصد رہنے کا امکان

نیشل اکاؤنٹس کمیٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی 3.94 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال زراعت کے شعبے میں 2.77 فیصد، خدمات کے شعبے میں 4.43 فیصد جبکہ گندم اور مکئی کی پیداوار میں بھی 4.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح دوسری مصنوعات کی پیداوار میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
حکومتی مراعات پیکج، سرمایہ کاروں کی نظریں ریفائنری سیکٹر پر
سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کے مطابق ملک میں مختلف مصنوعات کی پیداوار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی بہتری آئی ہے۔
دوسری جانب ای سی سی کی ہونے والی میٹنگ میں ریفائنری سیکٹر کے لیے مختلف مراعات کا پیکج متوقع ہے جبکہ مانیٹری پالیسی کا اجلاس 28 مئی کو ہوگا جس میں شرح سود برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔