سیاحوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی کرونا رپورٹ لازمی قرار

سیاحتی سرگرمیوں کے لئے گائیڈ لائنز جاری

این سی او سی نے ملک میں سیاحتی سرگرمیاں 24 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈلائنزجاری کردی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آنے والے مہمانوں سے کرونا کی منفی رپورٹ  سمیت  قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔

تفصیلات جانیں: پنجاب کے 16اضلاع میں 24مئی سے اسکول کھولنے کافیصلہ

این سی او سی نے کہا ہے کہ یکم جون 2021 کے بعد ہوٹلوں کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کرے گا۔ یکم جولائی کے بعد ہوٹلوں کا عملہ 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کمرہ کرائے پر نہیں دے سکے گا۔

اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کروائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کیلئے پُرکرنا لازم ہوگا۔سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے مسلسل چوتھے روز اموات 100 سے متجاوز

این سی او سی نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے صوبائی،ضلعی انتظامیہ جرمانے اور دیگر سخت سزاؤں کے ساتھ یقینی بنائیں۔ ایک کمرہ ایک ہی شخص کیلئے بک کیا جائے گا یا دو بڑی عمر کے افراد اور بچوں کیلئے بک کیا جا سکتا ہے۔

ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں آنے والے مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں ہی پہنچایا جائے۔ ٹورآپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ کی پالیسی اور ویکسینیشن کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔

مزید جانیے: کرونا وائرس سے پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد20ہزار177ہوگئی

تمام مسافر ہر سیاحتی مقام پر ماسک لازمی پہنیں اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے۔ مناسب فاصلے اور سخت این او پیز کے ساتھ کیمپنگ کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹور آپریٹرز، ٹورگائیڈز، ہوٹل،گیسٹ ہاؤس انتظامیہ اور عملے کی ویکسینیشن قومی ویکسینیشن پالیسی کے تحت لازمی یقینی بنائی جائے۔

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div