کراچی:کروناوائرس کےکیسزمیں مسلسل اضافہ

سخت لاک ڈاؤن کا امکان
CM Sindh Murad Ali Shah فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت صحت نے بتایا کہ کیسز کی شرح عید الفطر کے بعد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت 22 مئی کو کرونا وائرس صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر قادر سجاد ، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارا خان، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری تعلیم ، سیکریٹری صحت، کور فائیو، رینجرز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24299 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے۔ 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ 19 مئی تک 2076 کیسز اور 21 مئی تک 2136 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید الفطر کے بعد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 7 دنوں ( 15 مئی سے 21 مئی تک) میں کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے۔

سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 10.83 فیصد کیسز اور باقی سب اضلاع میں 5.40 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز، ضلع وسطی میں 13 فیصد ، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیسز ہیں، جب کہ یہ شرح حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سینیر پولیس افسران سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div