کرونا وائرس:پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد20ہزار177ہوگئی

مثبت کرونا کیسز کی شرح 6.43 فیصد ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 1 دن میں 88 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 40 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتے کو این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  24  گھنٹوں میں 4 ہزار 7 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 6.43 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 35 اموات،خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔سندھ میں 22 ،اسلام آباد میں 3 ، آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار177 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد63 ہزار 436 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار855 ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4 ہزار 819 مریض  ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔پشاور میں 33 فیصد،ملتان میں 70 فیصد،لاہورمیں 51 فیصد، بہاولپورمیں 42 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

گوجرانوالہ میں 45 فیصد،پشاورمیں 41 فیصد،ملتان میں 62 فیصد اور صوابی میں 48 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div