عثمان بزدار کو ناراض اراکین کا اعتماد حاصل ہے،فردوس عاشق اعوان

سماء کے پروگرام اینجنڈا 360 میں گفتگو
May 21, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اراکین کا اعتماد حاصل نہ ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض اراکین نے جمعہ کو عثمان بزدار سے ملاقات کی اور اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں پر مہنگائی کے حوالے سے عوام کی جانب سے دباؤ ہے لیکن انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس طرح کے مسائل اتحاد سے حل ہوتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت پر کارکنوں کا اعتماد ہے، لیڈر کو ماننا بھی ہوتا ہے اور لیڈر کی بات بھی ماننی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ مہنگائی اس حکومت کی سب سے بڑی مخالف ہے اور ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے لیے مظبوط حکومت ضروری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مسلم لیگ میں شاہی خاندان کے علاوہ ان کی نظر میں کوئی قیادت کا اہل نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا ان کا خواب بس خواب ہی رہےگا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے صلح والی کوئی بات نہیں کی تھی میں پہلے بھی نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ تھا اور آج بھی ہوں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا ملک میں 30 سال سے زائد عرصہ فوجی حکمران رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی عمل میں ان کی مداخلت ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر شہبازشریف ہیں جن کی غیرموجودگی میں مریم نواز نے اپنا رول ادا کیا ورنہ پی ڈی ایم میں پارٹی کی نمائندگی شہبازشریف ہی کرتے۔

محمدزبیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ایک سینئر سیاستدان ہیں اور ان رویہ ہمیشہ مفاہمانہ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر کارکنوں کا پریشر ہوتا ہے کہ ڈیل کے تاثر کو زائل کیا جائے۔

محمد زبیر نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ عمران خان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اپنے کارڈ بھرپور طریقے سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ عمران خان ہر وہ کام کریں گے جو ان کے بیانیے کے خلاف ہو۔

zubair umar

FIRDOUS ASHIQ AWAN

USMAN BUZDAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div