آرٹس کونسل میں صحافیوں اورانکے اہلخانہ کیلئے ویکسینیشن کی سہولت

صبح 10 سے شام 4بجے تک ویکسین لگوائی جاسکتی ہے

آرٹس کونسل آف پاکستان میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے کرونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کراچی پریس کلب کے ممبران سمیت الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے متعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور ان کے خاندان کے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا۔

آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کا ویکسینیشین سینٹر صرف ممبران آرٹس کونسل کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں میڈیا سے متعلق کارکنوں کو ویکسینیشن کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صحافی ساتھیوں کو بھی ویکسین لگوانے میں آسانی ہو وہ وہ اپنے خاندان کے افراد سمیت ویکسین لگواسکیں۔

محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کا عمل صبح 10 تا شام 4 بجے تک جاری رہے گا، اتوار کو سینٹر بند رہے گا۔

JOURNALIST

arts council karachi

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div