بیٹی کی پیدائش پر فیس بک چیف نے 99 فیصد شیئرز عطیہ کر دیے

Mark Zuckerberg Charity PKG 02-12 ASIFنیو یارک:سوشل ویب سائٹ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کے گھربیٹی کی پیدائش واقعی رحمت ثابت ہوئی۔ مارک زکربرگ اوران کی اہلیہ نے کمپنی کے ننانوے فیصد شیئرزعطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ننانوے فیصد شیئرز کی رقم یعنی پینتالیس ارب ڈالرز تعلیم، صحت،اوردیگرشعبوں پرخرچ کیے جائیں گے۔ ننھی میکس چن زکربرگ کی آمد نے والدین کوخوشی سے نہال کردیا اورانہوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ بیٹی کی پیدائش رحمت ہوتی ہے۔ بیٹی کی محبت میں سرشار زکر برگ اور ان کی اہلیہ دونوں ہی اپنی شہزادی کو بہتر دنیا میں پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دونوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ کمپنی کے ننانوے فیصد شئیرزنئے فلاحی ادارے کودیے جائیں۔ مارک زکر برگ اس سے قبل ایک ارب ساٹھ کروڑڈالردے چکے ہیں۔ رقم تعلیم، صحت،اوردیگرفلاحی کاموں پرخرچ کی جائے گی۔ مسززکربرگ جس اسپتال  بطور ڈاکرٹر کام کرتی ہیں وہاں بھی اس رقم کو استعمال میں لایا جائے گا۔ ارب پتی مخیرافراد کے ساتھ ساتھ عام افراد نے بھی مارک زکر برگ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ مارک زکربرگ اوراور ان کی اہلیہ ان دنوں چھٹیوں پرہیں۔ چھٹیوں سے واپسی پریہ جوڑا فلاحی منصوبے کی تفصیلات سےآگاہ کرے گا۔ Mark Zuckerberg Charity PKG 02-12 ASIF00

مارک زکر برگ اور ان کی اہليہ نے اپنی بيٹی کو ايک خط بھی لکھا۔ خط میں اپنے محسوسات قلمبند کرتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کی ان کی بیٹی نے انہیں اس دنیا کی طرف متوجہ کردیا جہاں اسے زندگی گزارنی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ جس دنيا ميں ان کی بیٹی رہے وہ موجودہ دنیا سے بہتر ہو۔ دونوں نے بیٹی کو یہ بھی بتایا کہ شیئرز عطیہ کرنے کی وجہ صرف اس سے محبت نہیں بلکہ یہ دنیا کی طرف ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی بنتی ہے ۔

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/12/Mark-Zuckerberg-Charity-PKG-02-12-ASIF.mp4"][/video]

LETTER

charity

FACE BOOK

Tabool ads will show in this div