نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم: حکومت،بحریہ ٹاؤن کےدرمیان معاملات طے

حکومت نےتحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پرحکومت اور بحریہ ٹاؤن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اوربحریہ ٹاؤن ميں معاہدے پرجلد دستخط ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بحریہ ٹاؤن کراچی میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار اپارٹمنٹس تعمیرکرے گا۔

حکومت نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

حکومت اقساط کی ادائیگی کیلئے مہلت مانگنےکی درخواست میں بحریہ ٹاؤن کی حمایت کرے گی جبکہ بحریہ ٹاؤن کو ادائیگی عدالت کی مقررہ مدت میں ہی کرنی ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ رعایت ملنے والےعرصے کی اقساط سود سمیت ادا کی جا سکتی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں فوری طورپر ماسٹر پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں رہائش، تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر منصوبہ بندی اور غیرمنظم انداز میں شہری آبادکاری ماحول کیلئے خطرہ ہے اور اس سے خوراک کے تحفظ جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

اجلاس میں سرسبز علاقوں کا تحفظ کیلئے زرعی ، رہائشی اور دیگر زمینوں کے استعمال کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے تیار کئے گئے گرین بلڈنگ کوڈ پر نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام میں آزمائشی منصوبے کے طورپر عمل درآمد کرایاجائے گا۔

HOUSING SCHEME

pti govt

Naya Pakistan Housing scheme

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div