منال کی منگنی:ایمن خان تنقید کرنے والوں پربرس پڑیں

اداکارہ ایمن خان اپنی بہن منال خان کی احسن محسن اکعرام سے منگنی کے بعد اس جوڑی پرتنقید کرنے والوں کیخلاف میدان میں آ گئیں۔
تنقید کرنے والوں کیلئے ایمن نے اپنے تبصرے میں لکھا '' شٹ اپ، ان کیلئے اچھی قمست کی دعاکرتے ہوئے نئی زندگیء کی مبارکباد پیش کریں'' ۔
منال اور احسن نے دوروز قبل منگل 18 مئی کواپنی "بات پکی" کی تصاویر انسٹاگرام پرشیئر کی تھیں، جہاں ان کی پوسٹسں مداحوں اور شوبز ساتھیوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات سے بھری پائی گئیں وہیں بیشتر صارفین نے اس جوڑی پر کڑی تنقید بھی کی۔
ایمن کی پوسٹ پربھی بہت سے افراد نے تنقید کی کہ بات پکی کے موقع پرایسا فوٹوشوٹ کیوں کروایاگیا، منگنی کے بعد بات پکی کون کرتا ہے اور اب دونوں کو شادی کرلینی چاہیے سمیت اس حوالے سے بھی تنقید کی گئی کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے باوجود سیلیبرٹیز کو اپنی پڑی ہے۔
View this post on Instagram
اسی حوالے سے ایمن نے لکھا کہ یہ منفی ذہنیت ختم کریں۔
ایمن نے منال اور احسن کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے احسن کیلئے کیپشن میں پیغام بھی لکھا کہ '' میری بہن کا خیال رکھنا، جواب میں منال نے تبصرہ کیا '' وہ ایسا کرے گا''۔
View this post on Instagram
یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔ دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ منال کو آخری بار ڈرامہ سیریل جلن میں دیکھا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ منال کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہو، اس سے قبل ایک فوٹو شوٹ کے دوران سیٹ پر لیٹنے کی ویڈیو اور پھر احسن خان کے شو ”ٹائم آوٹ وداحسن خان” میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر بھی منال تنازع کی زد میں آئیں۔