فلسطین سےاظہارِ یکجہتی، انٹرنیشنل فٹبالر میدان میں آگئے

پرچم کےہمراہ گراؤنڈ کاچکر لگایا

اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کھلاڑی بھی ميدان ميں آگئے۔

مانچسٹر يونائيٹڈ کے مایہ ناز فرنچ فٹبالر پال پوگبا اور آئيوری کوسٹ عماد ڈيالو نے گراؤنڈ ميں فلسطين کا پرچم لہراديا۔

دونوں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں موجود تماشائی سے فلسطين کا پرچم ليکر گراؤنڈ کا چکرلگايا اور اسرائيلی مظالم کيخلاف اپنا احتجاج ريکارڈ کروايا۔

دوسری جانب اسرائيلی دہشتگردی کيخلاف اور فلسطين سے يکجہتی کيلیے دنيا بھرميں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں صحافی سمیت مزید 4فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی بمباری کےنتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 200سے بڑھ چکی ہے جس میں 50سے زائد بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں۔

GAZA STRIP

Manchester United

Amad Diallo

Tabool ads will show in this div