کراچی میں آندھی اوربارش، حادثات میں بچے سمیت 4افرادجاں بحق

دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے

کراچی میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

کراچی میں منگل کی شام آندھی، گرد کے طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید جانیے: کراچی میں مٹی کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش 

شیر شاہ کی محمدی کالونی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ بلدیہ کی ڈبہ کالونی میں چھت گرنے سے خاتون سلیم النساء اور وحید زندگی کی بازی ہار گئے، سعید آباد میں بھی دیوار گرنے سے 45 سالہ ناصر جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کلفٹن کے علاقے تین تلوار کے قریب رہائشی عمارت کی لفٹ سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

karachi weather

CYCLONETAUKTAE

Karachi weather update

karachi weather now

temperature in karachi today

rain in Karachi update

Karachi rain update

latest Karachi weather update

Pakistan weather update today

Karachi today weather update

Tabool ads will show in this div