پشاورایئرپورٹ:بحرین سے آنے والے28 مسافر کرونا میں مبتلا

ایئرپورٹ کےمختلف حصےبھی ڈس انفیکٹ کردیئےگئے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2275809" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

بحرین سے پشاور آنے والی پرواز کے 28 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

پشاور آمد پر بحرین سے آنے والے تمام مسافروں کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیاگیا، جس میں سے 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر عبیدالرحمان عباسی کے مطابق بحرین سے 130 مسافر واپس آئے، جس کی ایئرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹنگ کی گئی۔

سی او او نے بتایا کہ ٹیسٹنگ رزلٹ میں 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

عبید الرحمان عباسی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو بھی ڈس ان فیکٹ کر دیا گیا ہے۔

COVID

Tabool ads will show in this div