کامیاب جوان پروگرام: طلباء کی انٹرن شپ تاریخ میں توسیع

فارم جمع کرانےکی آخری تاریخ 18مئی 2021 ہے
فوٹو: ٹوئٹر

ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کامیاب جواب پروگرام کےتحت طلباء کےلیے انٹرن شپ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

ایچ ای سی کےمطابق مارکٹنگ، فنانس لاء، پبلک ایڈمنسٹریشن، فوڈ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور بزنس میں گریجویشن کررہے طلباء کےلیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت انٹرن شپ دی گئی تھی جس کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

صدرنےایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دیدی

ایچ ای سی کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 18مئی 2021 رات 8بجے ہے جبکہ فارم ایچ ای سی کے پورٹل پر جاکر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دی تھی۔

hec

Higher Education Commission

pti govt

KAMYAB JAWAN PROGRAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div