وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی

رنگ رود منصوبے کی تحقیقات تک عہدے الگ رہوں گا
May 17, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات ہونے تک عہدے سے الگ رہوں گا۔

چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تحقیقات کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مزید جانیے: چیئرمین نیب کا رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تحقیقات کاحکم

ان کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات ہونے تک عہدے سے الگ رہوں گا، میرا رنگ روڈ یا کسی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جانا چاہئے۔

ZULFI BUKHARI

RING ROAD PROJECT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div