پیٹرولیم مصنوعات 3.25روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش

نوٹیفیکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان
Petrol فوٹو: اے ایف پی

اوگرا نے یپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی جس میں پیٹرولیم مصنوعات 3 روپے 25 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی۔

آئندہ 13 روز کے لیے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسےفی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو ہوگا

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کر کے حکومت موجودہ قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، قیمتوں میں اضافہ ہوا تو وزارت خزانہ کی جانب سے آج نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھائیں ہیں۔ مٹی کا تیل 3 روپے 35 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔

اس عرصے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، 2 بار سستی اور3 بار قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔

Tabool ads will show in this div