عائزہ خان کا نیا اعزاز

عائزہ خان نے ایک بار پھر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ کا اعزازحاصل کرلیاہے۔
رمضان المبارک کے دوران پیش کیے جانے والے خصوصی ڈرامہ سیریل '' چُپکے چُکے'' میں مینو کے کردار سے بےحد پسندیدگی وصول کرنے والی عائزہ کو انسٹاگرام پر 90 لاکھ افراد فالوکررہے ہیں۔
عائزہ نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری ذرا منفرداندازمیں شیئرکی۔
اداکار ہ نے انسٹاگرام پرتصویرپوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں زردپتہ پکڑے ہوئے ہیں اور اس پر'' 9 ملین '' درج ہے۔ عائزہ نے کیپشن میں لکھا '' میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں ''۔
View this post on Instagram
رواں سال جنوری کے اختتام پرعائزہ کے فالوورزکی تعداد 8 ملین (80 لاکھ ) تھی جس میں مزید 10 لاکھ کا اضافہ کرنے میں عثمان خالد بٹ کے ساتھ ماہ رمضان میں نجی چینل سے روزانہ نشرکیے جانے والے ڈرامہ سیریل '' چُپکے چُپکے'' نے اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ نے ڈرامے میں منیہا عرف مینو نامی قدرے بےپرواہ لڑکی کاکردار اداکیا جس کی پڑھائی سے جان جاتی ہے، ڈرامے میں اداکارہ کا ڈائیلاگ '' مینو تو لڑکی بڑی کُول ہے پریہ دنیا بڑی فضول ہے'' ناظرین میں بےحد مقبول ہوا۔
عائزہ سے قبل انسٹاگرام پرنمبرون ہونے کا اعزاز اداکارہ ایمن خان کے پاس تھا، اور دسمبر2020 کے اختتام تک عائزہ 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ ایمن کے برابرآچکی تھیں، بعد ازاں پہلے عائزہ اور پھر ایمن کے فالوورزکی تعداد 80 لاکھ ہوئی اورپھرایمن نے عائزہ کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔
اب عائزہ 90 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے جبکہ ایمن 85 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں،اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر76 لاکھ فالوورزکے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔