شہبازشریف سے متعلق قانونی ضابطے مکمل کرلیے،فواد

تمام قانونی ضابطے مکمل کرلیے
فائل فوٹو

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے کابینہ کی منظوری کے بعد قانونی ضابطے مکمل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی سمری کے بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ECL

Tabool ads will show in this div