پاکستان میں ایڈزکےخاتمےکاعالمی دن بھر پور طریقےسےمنایاگیا

aids-ribbon اسلام آباد : اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایڈز کے خاتمے کا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے ) بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ ورلڈ ایدز ڈے کے موقع پر ایڈز کے خاتمے ، مذکورہ مہلک مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کےلئے عالمی ادارہ صحت ، انٹی ایڈز سوسائٹی آف پاکستان ، وفاقی وزارت صحت ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل آرگنائزیشنز سمیت بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر واکس منعقد کی گئیں۔ اس موضوع کی مناسبت سے ملک بھر میں ہیلتھ سیمینارز ،کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ عوام الناس کو ایڈز کے مرض ، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، علاج معالجہ ،تدارکی اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے عوامی شعور کی بیداری کےلئے خصوصی پروگراما ت نشر کئے۔ سماء

HEALTH

virus

WORLD AIDS DAY

Tabool ads will show in this div