سمندری طوفان کےپیش نظر سندھ میں کنٹرول سیل قائم

سربراہی محمد حنیف چنہ کریںگے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سائیکلون کےحوالے سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ کی سربراہی میں سینٹرل کنٹرول سیل قائم کردیا گیا۔

کنٹرول سیل 24 گھنٹے متوقع سائیکلون اور رین ایمرجنسی کے متعلق  آئی جی پولیس، رینجرز، محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے سمیت تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں رہے گا جبکہ سینٹرل کنٹرول سیل سے عوام کےلیے بھی ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

سمندری طوفان کےپیش نظربلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم کیے گئے سائیکلون کنٹرول سیل کا ہیلپ لائن نمبر 1070ہے۔

کنڑول سینٹر کے دفتر کا فیکس نمبر 999222655، فون نمبر 92222967ہے جبکہ واٹس اپ نمبر 03170266875اورای میل ایڈریس کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

@rainemergency gmail.com

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی سےبل بورڈز فوری ہٹانےکا حکم دیدیا

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو شہر سے بل بورڈز کو فوری ہٹانے اور ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

بحیرہ عرب میں بننےوالا سمندری طوفان شدت اختیار کرنے لگا

اجلاس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کراچی میں متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

cm sindh

ARABIAN SEA

Control Cell

Tabool ads will show in this div