خواتین دل کھول کر میک اپ کریں،فردوس عاشق کا مشورہ

بچوں ميں سياست کے جراثيم کم ہيں

معاون خصوصی برائے پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گھر میں بھی اہل خانہ کے ہمراہ بہت مصروف رہتی ہیں۔

لاہور میں مقیم فرودس عاشق اعوان پی ٹی آئی کی سرکردہ رہنما ہیں۔ سیاسی مصروفیات کے باوجود وہ گھر والوں کو مکمل وقت دیتی ہیں۔ اس بار چاند رات اور عید الفطر کو انھوں نے اپنی بیٹی، بہنوں اور بھانجے بھانجیوں کے ہمراہ بھرپور انجوائے کیا۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ پريس کانفرنس کی تياری نہيں کرتی ہیں اور نہ کوئی پہلے سے طے شدہ پلان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں ميں سياست کے جراثيم کم ہيں۔

فردوس عاشق اعوان نےخواتین کو دل کھول کر ميک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ جن کو متاثر کرنا ہے وہ پپيوں کے بغير بھی عيدی دے سکتے ہيں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ بھائی خوشياں منائيں اوربیویوں کے ناز نخرےاٹھائيں۔

بچوں سے متعلق انھوں نے بتایا کہ مدرز ڈے پر ميرے بچوں نے ميری تمام مزاحیہ ويڈيوز دکھائيں۔آج کل کے بچے ڈيجيٹل ہيں اوران سے کچھ نہيں بچ سکتا۔ ان کی ويڈيوز ان کے بچوں کے پاس پہلے پہنچ جاتی ہيں۔

سیاست سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون والے يہ سمجھ رہے تھے کہ عمران خان سعودی عرب گئے ہوئے اور تو ان کا بھی داؤ لگ جائے گا۔ شہبازشريف کی اِدھر ضمانت ہوئی تواُدھر انھوں نے ٹکٹ کٹوا ليا۔ جس ملک ميں وہ سياست کرتے ہيں وہيں عيد منائيں۔یہ کيسی بد نصيبی ہے کہ کاروبارباہر،بچے باہر اور سياست پاکستان ميں کرتے ہیں۔

کرونا وائرس سے متعلق انھوں نے کہا کہ ايس او پيز پرعمل درآمد کرانا اداروں کی ذمہ داری ہے۔اس کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ہورہے ہيں اورايف آئی آر بھی کٹ رہی ہے۔اس لئے حوالات ميں عيد منانے کو کوئی ترجيح نہيں دے گا۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Tabool ads will show in this div