کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔
سماء سے خصوصی گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے شہر کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں رینجرز ، پولیس اور عوام محفوظ نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس واقعات کا نوٹس لیں، کراچی کو آئین کی شق 245 کے تحت ایمرجنسی لگا کر فوج کے حوالے کیا جائے۔ سماء