امریکا اور کینیڈا میں متفقہ عید

امریکا اور کینیڈا میں بھی مسلمان آج متفقہ طور پر عید الفطر منا رہے ہیں۔
تمام اہلِ سنت تنظیموں نے 30 روزے مکمل کر کے آج 13 مئی جمعرات کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ اہلِ تشیع تنظیموں نے بھی 29 روزے مکمل کرکے آج (جمعرات کو) عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا اور کینیڈا میں ایک ہی دن متفقہ عید الفطر منانے پر مسلمان کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مسلم تنظیموں کی جانب سے اس موقع پر مسلمانوں سے کرونا وائرس کے ضوابط کی پابندی کے لیے اپیل کی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں بھی جمعرات کو عیدالفطر کی تعطیل دی گئی ہے۔
امریکا اور کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا کہنا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔ نمازیوں کو گھروں سے جانماز لانے کی تاکید کی گئی ہے۔ جب کہ سماجی فاصلے پر بھی سخت سے عمل کیا جائے گا۔