ضمانتی مچلکے منظور، ڈالر گرل ایان علی کو پاسپورٹ واپس مل گیا

Ayan Ali Hearing Isb 01-12 UMAIRراولپنڈی : ایان علی نے عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے، ڈالر گرل کو بالآخر پاسپورٹ واپس مل گیا، کہتی ہیں میڈیا اور عدلیہ کی شکر گزار ہوں، بیرون ملک نہیں جارہی۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے پاسپورٹ حوالگی کیس میں ایان علی کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے منظور کرتے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا۔

سپر ماڈل نے ذاتی زرضمانت کے 10 لاکھ روپے بھی بینک ميں جمع کراديئے جس کی رسيد عدالت میں پیش کردی گئی۔ کسٹم عدالت کے حکم پر ماڈل ايان علی کو پاسپورٹ واپس کرديا گيا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو رکتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کیس کی ملزمہ نے ميڈيا اور عدليہ کا شکریہ ادا کیا۔ کہتی ہیں پاسپورٹ ملنے کی خوشی ہے، بيرون ملک نہيں جارہی۔ سماء

dollar girl

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div