نمازِعید کیلئے حکومت کاخصوصی ہدایت نامہ جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) نے کروناوائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے خصوصی ہدایت جاری کردیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں عید الفطر کے حوالے سے ایس او پیز کی بھی منظوری دے دی گئی جن کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔
این سی اوسی کے مطابق عید کے اجتماعات کھلے مقامات پرمنعقد کیے جائیں جبکہ مسجد میں نماز کی صورت میں دورازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔
کروناوائرس: پنجاب میں کروناویکسینیشن سینٹرزبڑھا دیےگئے
عید کے خطبہ کومختصر رکھا جائے اور نماز کاوقت کم سےکم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ بیمار، بوڑھے افراد اور 15سال سے کم عمر بچوں کو عید گاہ جانے سے پرہیز کیاجائے۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہےکہ مساجد اور عیدگاہ کے اضافی خارجی و داخلہ راستےرکھے جائیں، عید نمازکیلئے وضو گھر سے اور جائے نماز ساتھ لائیں، نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع نہ لگائیں جبکہ دوران نماز ماسک کےاستعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔
عید کےپہلے، دوسرےروز ویکسینیشن سینٹرز بندرہیں گے
مساجد میں سینٹائزرز اور تھرمل سکینر کا استعمال یقینی بنایاجائے، نمازعید کےبعد ہاتھ یا گلے ملنےسے پرہیزکیا جائے۔ مساجد کے باہر کرونا ایس اوپیز سے متعلق آگاہی بینرز لگائے جائیں۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر ميں سياحتی مقامات اور پارکس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ عوام 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں منانے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں نماز عیدالفطر کے اوقات
واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار 84نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 113افراد کی اموات ہوئی۔