شہبازشریف نےمشکوک ٹرانزيکشن کاملبہ سليمان شہباز پرڈال دیا

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی مشکوک ٹرانزيکشن کا ملبہ سليمان شہباز پر ڈال ديا۔
لیگی رہنماء شہباز شریف نے ايف آئی اے کو دیے گئے کانفيڈنشل جواب میں کہا کہ شہباز شریف نے 25ارب کی مشکوک ٹرانزيکشن کا ملبہ سليمان شہباز پر ڈال ديا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوال کیا کہ آپ رمضان شوگرمل کے سی ای او ہيں اور اس کےملازمين کےاکاونٹس ميں اربوں روپے کيسےآئے؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ’میں مانتا ہوں کہ قانونی طور پر چيف ايگزيکٹيو کو مالی معاملات کا علم ہونا چاہيے تاہم ميں صرف کاغذوں ميں چيف ايگزيکٹيو ہوں، عملي طور پر ميراچھوٹا بھائی بزنس ديکھتا ہے۔
ایف آئی اے نے سوال کیا کہ رضوان قريشی نے آپکی ايماء پر رقم ليکر رمضان شوگرمل کے ملازمين کے اکاؤنٹس ميں بھيجی؟، جس پر لیگی رہنماء نے کہا کہ رضوان قريشی کو جانتا ہوں ليکن اسے رقم وصولی اور ٹرانسفر کا اختيار نہيں ديا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مزید کہا کہ ہنڈی کے ذريعے يہ غيرقانونی رقم باہر بھيجی گئی اور اسکا ذريعہ آپکی شوگر مل بنی، جس شہباز شریف نے کہا کہ کسی ہنڈی حوالہ کونہيں جانتا، آپکو تفتيش ميں دھيلےکی کرپشن نہيں ملےگی۔