بنوں:1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

گلی اور محلوں میں بھی گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنربنوں محمد زبیر نیازی نےبتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت تمام عوامی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شہریوں کی گھروں اور دکانوں کے سامنے بیٹھنے پر پابندی ہوگی جبکہ گلی اور محلوں میں بھی گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر ایس او پیز پرعمل درآمد لازمی ہوگی۔ موٹر سائیکل ون ویلنگ، گاڑیوں پر موج مستی ، تیز رفتاری اور خطرناک کرتب دکھانے پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کا استعمال بھی منع قرار دیا گیا ہے۔گاڑیوں کے کالے شیشوں اور تیز ہارن کے استعمال وخریدو فروخت سمیت شور شرابہ پر پابندی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

بنوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

LOCK DOWN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div