نارروال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن
ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کروایا جائے گا
نارووال میں لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے سخت ایکشن لیا ہے۔
پیر کو نارووال میں لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں بند کرکے کام کرنے والے 7 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ 21 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنرسیدہ تہنیت بخاری نےبغیرماسک شہرمیں گھومنے والے 8 افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے۔انھوں نے ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کروایا جائے گا۔